مشهور کینیڈین ریپر ڈریک نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا جا تھا کہ وہ دوسری بار باپ بننے والے ہیں۔ 6 اکتوبر کو 39 سالہ ریپر کے ایک ترجمان نے ان افواہوں کو سختی سے جھٹلایا کہ ان کا کینیڈین گلوکارہ 38 سالہ کےشیا شانٹے کے ساتھ کوئی بچہ ہے۔
ترجمان نے پیپلز میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ خبر بالکل غلط ہے۔ یہ افواہ اس وقت شروع ہوئی جب کےشیا شانٹے نے اسی دن سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ سات ماہ کی حاملہ ہیں اور ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع ہے۔
پروگرام 106 اینڈ پارک کی سابق میزبان نے ہیلو کینیڈا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنی حمل اور تعلقات کی نوعیت پر کھل کر بات کی تاہم انہوں نے اپنے ہونے والے بچے کے والد کا نام ظاہر نہیں کیا۔ کےشیا شانٹے نے انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ اس وقت کسی اور کے ساتھ وابستہ ہیں اور اپنے ساتھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت ذہین اور تخلیقی انسان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بیٹے میں اپنے باپ جیسی عادات اور انداز ہوں۔ گلوکارہ نے اپنی حمل کے اعلان کے ساتھ ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں لکھا تھا کہ ممی اور ڈیبی دنیا میں آپ کا استقبال کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔
انہوں نے ٹورانٹو کے مقام کاسا لوما کو بھی ٹیگ کیا جو ماضی میں ڈریک سے منسلک رہا ہے جس سے مداحوں میں یہ سوال اٹھا کہ کیا اس بچے کے والد ڈریک ہیں۔ واضح رہے کہ ڈریک پہلے ہی 8 سالہ بیٹے ایڈونس گراہم کے والد ہیں جن کی والدہ فرانسیسی فنکار صوفی بروسو ہیں۔
ڈریک نے سنہ 2018 کے اپنے گانے مارچ 14 میں اپنے والد بننے کی تصدیق کی تھی اور اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے بچے کو دنیا سے چھپا رہے تھے۔ کےشیا شانٹے اور ڈریک کا ایک پرانا رینج رہا ہے کیونکہ دونوں ماضی میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر چکے ہیں۔
سنہ 2022 کے اپنے اووو فیسٹ کے دوران ڈریک نے انہیں اپنی زندگی کی پہلی گرل فرینڈ قرار دیا تھا اور مجمع کو بتایا تھا کہ یہ وہ پہلی گرل فرینڈ ہیں جو ان کی زندگی میں آئیں تھیں۔ ڈریک نے اسٹیج پر کےشیا شانٹے کو ایک حقیقی لیجنڈ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ان سے اپنے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتے ہیں۔
اب ترجمان کی جانب سے تردید کے بعد ان افواہوں کا خاتمہ ہو گیا ہے جو دونوں کے تعلقات کے حوالے سے گردش کر رہی تھیں۔